حیدرآباد/12ستمبر(ایجنسی) محکمہ موسمیات نے تلنگانہ، آندھرا پردیش اوررائیلسیما میں آئندہ 2 دن کے دوران مختلف مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش یا بوندا باندی کی پیش گوئی کی ہے۔ آندھرا پردیش میں جنوب مغربی مانسون معمول کے مطابق جبکہ تلنگانہ اوررائیل
سیما میں کمزور رہا ہے۔
اس دوران حیدرآباد میں آج صبح بھی کئی مقامات پربارش ہوئی ۔کل بھی شہر حیدرآباد میں قریب دیڑھ تا 2 گھنٹوں تک طوفانی بارش ہوئی تھی۔