حیدرآباد22اپریل(یواین آئی) تلنگانہ کے وزیر صحت ای راجندر نے کہا ہے کہ ریاست کو تقریبا چارلاکھ ریمڈسیور انجکشن فراہم کرنے کی خواہش کی گئی تاہم مرکزی حکومت نے کہا کہ صرف 21,550ٹیکے ہی
فراہم کئے جاسکتے ہیں۔
اس پر وہ احتجاج کرتے ہیں۔
وزیر موصوف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ کورونا کے ٹیکوں کی طرح اس انجکشن کو اپنے کنٹرول میں رکھے۔