حیدرآبادیکم مئی (یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر صحت ای راجندر جن کے خلاف اراضیات پر قبضہ کے الزامات ہیں کی جانچ آج شروع کردی گئی ہے۔
گذشتہ روز وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے ان الزامات کی جانچ کرنے کی
ہدایت دی تھی جس پر آج میدک ضلع کے اچم پیٹ کے اے سی بی،ویجنلس کے عہدیداروں نے جانچ شروع کردی۔
وزیرموصوف کے خلاف وزیراعلی کے چندرشیکھرراو سے شکایت کرنے والے کسانوں سے ان عہدیداروں نے تفصیلات حاصل کیں۔