حیدرآباد۔4مارچ (یو این آئی)تلنگانہ کے محکمہ صحت کے عہدیداروں نے کرونا وائرس کے مزید دو معاملات کی تصدیق کی ہے۔
دونوں مریضوں کو گاندھی اسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں ان کا علاج کیاجارہا ہے۔
شہر
حیدرآباد کا گاندھی اسپتال جہاں کرونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کا علاج کیاجارہا ہے، کے آئسولیشن وارڈ میں مریضوں کا ہجوم دیکھاجارہا ہے۔
اس مرض کی مشتبہ علامات کے ساتھ اسپتال سے رجوع ہونے والوں کے مختلف معائنے کئے جارہے ہیں۔