۔اسپیکر، ارکان اسمبلی ،الیکشن کمیشن کوتلنگانہ ہائی کورٹ کی نوٹس
حیدرآباد 11 جون(ایجنسی) تلنگانہ کانگریس لیجسلیچر پارٹی ( سی ایل پی) کو ریاست کی حکمران جماعت ٹی آر ایس نے ضم کرنے پر سوال اٹھاتے ہوئے کانگریس کے لیڈران کی جانب سے داخل کردہ عرضی پر تلنگانہ ہائی کورٹ نے سماعت کرتے ہویے اسپیکر اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی سمیت دس دیگر
ارکان اسمبلی ،اسمبلی کے سکریٹری اورالیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کی ہے۔
عدالت نے کانگریس سے انحراف کرتے ہویے ٹی آرایس میں شامل ہونے والے دیگر ارکان اسمبلی سدھیرریڈی،سی لنگیا،ہری پریہ، اوپیندرریڈی،کانتاراو،اترم سکو،ہرش وردھن ریڈی،وی وینکٹیشورراو، سبیتا اندراریڈی،سریندر کو بھی نوٹس جاری کی ہے۔
عدالت نے اس معاملہ کی سماعت چار ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔