حیدرآباد،25 جولائی (ذرائع) تلنگانہ حکومت نے پیر کے روز ایک الرٹ جاری کیا ہے- گزشتہ پندرہ دن میں پوری ریاست میں ہونے والی مسلسل بارش کے بعد لوگوں کو موسمی بیماریوں، خاص طور پر ملیریا، ڈینگو اور یہاں تک کہ کوویڈ 19 میں اضافے کے امکان کے خلاف
چوکنا رہنے کی اپیل کی گئی ہے-
آنے والے ہفتوں میں ملیریا، ڈینگو اور کوویڈ 19 انفیکشن کے معاملات میں اضافے کے امکان پر لوگوں کو خبردار کرتے ہوئے، ریاستی وزیر صحت، ٹی ہریش راؤ نے پیر کو خاندانوں سے انفرادی سطح پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی۔