: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 2 مارچ (ذرائع) ریاستی حکومت 11 مارچ سے اندرما ہاؤسنگ اسکیم کا آغاز کرے گی جس کے پہلے مرحلے میں ہر اسمبلی حلقہ میں 3,500 مکانات کی منظوری دی جائے گی۔ اس سلسلے میں یہ فیصلہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے ہفتہ کو
یہاں وزیر ریونیو پونگولیٹی سرینواس ریڈی اور دیگر سینئر عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کے دوران لیا۔ چیف منسٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ غریب اور اہل افراد جن کے پاس مکان نہیں ہے وہ اس اسکیم سے مستفید ہوں۔