حیدر آباد 3 مئی (یو این آئی ) تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راؤ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی کے چندر شیکھر راونے تلنگانہ کے کسانوں کے خاندانوں کو یقین دلایا ہے کہ کسانوں کو غیر موسمی بارش کی وجہ سے دھان کی فصل کے
گیلے ہونے کے پیش نظر پر یشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ حکومت ، تمام دھان کی خریداری کو یقینی بنائے گی۔
ہریش راؤ نے کسانوں کو یقین دلایا ہے کہ ریاستی حکومت نقصان سے دوچاردھان کو بھی عام دھان کی طرح قیمت ادا کرے گی۔