حیدرآباد۔20مارچ (یو این آئی)تلنگانہ کے وزیر قبائلی بہبود کے ایشور نے اسمبلی کو بتایا کہ ریاستی حکومت نے اوورسیز اسکالرشپ اسکیم (او ایس ایس)کے لئے 589.69 کروڑروپئے صرف کئے ہیں۔
انہوں نے وقفہ
سوالات کے موقع پر ارکان کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے تقریبا3,676 طلبہ نے اس اسکیم کے 2014میں آغاز کے بعد سے اب تک بیرونی ممالک میں اعلی تعلیم حاصل کی ہے۔