حیدرآباد،29 اپریل (ذرائع) تلنگانہ کے وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے جمعرات کو یہاں کہا کہ ریاستی حکومت کوویڈ 19 وبائی مرض کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لئے تلنگانہ میں لاک ڈاؤن پر غور نہیں کررہی ہے۔
راجیندر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ، ہم ریاست میں لاک ڈاؤن مسلط کرنے کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں۔ اس کے برعکس ، مرکز کو پورے ملک میں صحت کی ایمرجنسی کے اعلان پر سنجیدگی سے غور کرنا
چاہئے-
لاک ڈاون کی افواہوں کے درمیان تلنگانہ کے وزیرصحت ای راجندرنے واضح کیا کہ تلنگانہ میں لاک ڈاون نافذ نہیں کیا جائے گا۔
انھوں نے ریاست میں ادوات اوراکسیجن بھاری قیمتوں پرفروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا انتباہ دیا ہے۔
وزیرصحت نے کہا کہ کورونا بحران کے دوران آکسیجن کی قلت سے لوگوں کی اموت ملک کیلئے باعث شرمندگی ہے اورحکومت پرسے عوام کا اعتماد ختم ہوجانے کا خدشہ ہے۔