حیدرآباد، 17 نومبر (ذرائع) ریاستی حکومت نے سرکاری اسکولوں اور سرکاری کالجوں میں کلاس 8 سے انٹرمیڈیٹ دوسرے سال تک پڑھنے والی طالبات کو اڈولسنٹ (دوشیزه) ہیلتھ کٹس کی خریداری اور تقسیم کے لیے 69.52 کروڑ
روپے کی انتظامی منظوری دی ہے۔
اس کے مطابق حکومت کی طرف سے طالبات کو کل 33 لاکھ سینیٹری ہیلتھ اور ہائیجن کٹس فراہم کی جائیں گی۔ اس اقدام سے کلاس 8 سے انٹرمیڈیٹ 2 سال کی تقریباً 11 لاکھ طالبات کو فائدہ پہنچے گا۔