: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد، 6 جنوری (ذرائع) ریاستی حکومت نے گزشتہ ماہ ’ڈسکاؤنٹ اسکیم‘ کے اعلان کے بعد ٹریفک چالان کے ذریعے 75 کروڑ روپے کمائے۔ ریاست بھر میں زیر التواء کل 3.59 کروڑ چالان میں سے اب تک 85 لاکھ چالان کلیئر کیے گئے ہیں۔ ریاستی حکومت نے 26 دسمبر کو آر ٹی سی بسوں کے لیے 90 فیصد، دو اور تین پہیہ گاڑیوں کے لیے 80 فیصد اور دیگر زمرے کی گاڑیوں کے لیے 60 فیصد کی
رعایت کا اعلان کرتے ہوئے احکامات جاری کیے تھے۔ یہ سکیم 10 جنوری تک جاری رہے گی۔ ایڈیشنل کمشنر (ٹریفک) پی وشوا پرساد نے کہا کہ لوگوں کو موقع کا فائدہ اٹھانا چاہئے اور چالان ادا کرنا چاہئے۔ جب آپ اپنا ارادہ کر چکے ہیں تو آخری لمحے کا انتظار نہ کریں۔ براہ کرم ابھی ادائیگی کریں- انہوں نے کہا حیدرآباد میں کل 98 لاکھ زیر التواء چالانوں میں سے 26 لاکھ چالان کلیئر کیے گئے۔