حیدر آباد 26 دسمبر (یو این آئی) وزیر اعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے واضح کیا کہ ان کی حکومت ریاست میں صنعتی ترقی کے لیے پابند عہد ہے۔ فاکس کان کمپنی کے ذمہ داروں نے سکریٹریٹ میں وزیر اعلی ریونت ریڈی سے ملاقات
کی۔
چیف منسٹر نے منگل کو یہاں بی آر امبیڈکر سکریٹریٹ میں فاکس کون کی ہون ہائی پریسجن انڈسٹری لمیٹڈ ٹیم کے ساتھ میٹنگ کی۔ ہون ہائی ٹیم کی قیادت وی لی کر رہے تھے۔ وزیر صنعت ڈی سریدھر بابو اور چیف سکریٹری سانتھی کماری بھی موجود تھیں۔