حیدر آباد 29 مارچ (یو این آئی) تلنگانہ حکومت کا پر جاوانی پرو گرام جو اصل میں منگل (یکم اپریل) کو منعقد ہونے والا تھا، رمضان کے سبب جمعہ (4 اپریل) تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ حکام نے تمام درخواست گزاروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس تبدیلی
کو نوٹ کریں اور یکم اپریل (منگل) کے بجائے 4 اپریل (جمعہ ) کو پر جاوانی پرو گرام میں شرکت کریں۔
ایک سرکاری بیان میں ہفتہ کے روز کہا گیا کہ ملتوی شدہ تاریخ پر اجلاس معمول کے مطابق عوامی شکایات اور درخواستوں کی یکسوئی کے لئے منعقد ہو گا۔