حیدرآباد، 11 مارچ (یو این آئی) تلنگانہ کی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے جمعہ کو اسمبلی کو بتایا کہ ریاستی حکومت تین مرحلوں میں 7289.54 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرکے اسکولی تعلیم کے نظام کو مضبوط بنائے گی۔
وقفہ سوالات کے دوران ایوان کے ارکان کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے سبیتا نے کہا کہ ریاست کے سرکاری اسکولوں، پرائمری، اپر پرائمری
اور ہائی اسکولوں میں کل 26,065 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔
طلباء کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے ریاستی حکومت نے اپنے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنا کر اسکولی تعلیمی نظام کو مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں بنیادی سہولتوں کے ساتھ بیت الخلاء، بجلی، پینے کے پانی کی فراہمی، طلبا اور عملے کے لیے فرنیچر اور پینٹنگ وغیرہ شامل ہیں۔