حیدرآباد17نومبر(یواین آئی) ٹی آر ایس حکومت تلنگانہ میں اقتدار میں آنے کے بعد چار سال میں 300 کروڑ روپے اشتہارات پر خرچ کئے ہیں آر ٹی آئی درخواست میں اس کا انکشاف ہوا ہے سوسائٹی فار سیفٹی آف پبلک اینڈ گڈ
گورننس کی طرف سے دائر درخواست کے جواب میں حکومت نے یہ تفصیلات پیش کی ہیں۔
جون 2014 سے اکتوبر 2018 تک چندرشیکھر راو حکومت نے اخبارات، ٹی وی چینل، ہورڈنگ، اور دیگر طریقوں کے اشتہارات پر 300 کروڑ روپے خرچ کئے ہیں۔