حیدرآباد۔ 24مارچ (یو این آئی)تلنگانہ کے وزیر زراعت سنگی ریڈی نرنجن ریڈی نے اسمبلی کو بتایا ہے کہ ریاستی حکومت بڑے پیمانہ پر فارم میکانزیشن (زرعی عمل میں انسانوں اور جانوروں کی جگہ مشینوں کا
استعمال)کو فروغ دے رہی ہے۔
انہوں نے ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران ارکان کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد کاشکاری میں بڑے پیمانہ پراضافہ ہوا ہے۔