حیدرآباد،24جون(یواین آئی) تلنگانہ حکومت نے ریاست کے مختلف مقامات پر قائم کئے جانے والے سات میڈیکل کالجس کے لئے مختلف زمروں کے ملازمتوں کو پُرکرنے کیلئے 7007عہدوں کی منظوری
دی۔
مختلف میڈیکل ڈپارٹمنٹس کے کلینکل اور انتظامی عہدوں کیلئے درکار7007عہدوں کو منظوری دی گئی ہے۔
بدھ کو تلنگانہ حکومت نے آوٹ سورسنگ یا کنٹریکٹ کی بنیاد پر 2135عہدوں کو پُرکرنے کو منظوری دی تھی۔