حیدرآباد5اکتوبر(یواین آئی)مرکزی مملکتی وزیرداخلہ جی کشن ریڈی نے الزام لگایا ہے کہ کے چندرشیکھرراو کی زیرقیادت تلنگانہ حکومت غریبوں کے لئے ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر میں ناکام ہوگئی ہے۔
انہوں نے آج بی جے پی کے سینئر لیڈر
لکشمن کے ساتھ سکندرآباد پارلیمانی حلقہ کے مشیرآبادمیں جاری ڈبل بیڈروم مکانات کا معائنہ کیا۔
اس موقع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کشن ریڈی نے کہاکہ سال 2015میں ان مکانات کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد رکھاگیا تھا جن کی تکمیل ہنوز نہیں ہوپائی۔