حیدر آباد 28 اکتوبر (یو این آئی) تلنگانہ حکومت، حیدر آباد میٹرو کے دوسرے مرحلہ کے
اندرون چار سال تکمیل کی توقع کر رہی ہے۔
تقریبا 24,269 کروڑ روپے کے تخمینہ لاگت
والے اس پراجکٹ کے لئے 52 فیصد فنڈس کا
قرض حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حیدر آباد کی بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے میٹرو پراجکٹ کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔