حیدرآباد 6 فروری (یو این آئی) تلنگانہ کے وزیر بہبودی پسماندہ طبقات پونم پر بھا کرنے واضح کیا ہے کہ تلنگانہ حکومت کمزور طبقات کے لیے انصاف کو یقینی بنانے کی پابند عہد ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ بی سی ذات
کی مردم شماری سائنسی طریقہ سے انجام دی گئی ہے۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں آئی اے ایس عہدیداروں کی نگرانی میں تقریباً ایک لاکھ سرکاری ملازمین کو معلومات حاصل کرنے کے لیے گاؤں گھر گھر بھیجا گیا ہے۔