حیدرآباد17جولائی(یواین آئی)تلنگانہ جناسمیتی کے صدر پروفیسر کودنڈارام نے الزام لگایا ہے کہ چندرشیکھرراو زیرقیادت ٹی آرایس حکومت رئیل اسٹیٹ کی تاجر بن گئی ہے۔
انہوں نے
میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اراضیات کے تحفظ کے بجائے حکومت ان قیمتی اراضیات کا ہراج کررہی ہے۔
انہوں نے واضح کیاکہ سرکاری اراضیات کی فروخت کے خلاف عدالت میں معاملہ جاری ہے۔