حیدرآباد۔7مارچ (یو این آئی)بین الاقوامی یوم خواتین کی تقاریب کے حصہ کے طورپر تلنگانہ حکومت نے مختلف شعبہ جات کی سرکردہ خواتین کو ایوارڈس کا اعلان کیا۔
ان خواتین کو اتوار کو ایوارڈ دیاجائے گاجن میں کیپٹن سیدہ سلوی فاطمہ پرانا شہر کی پہلی خاتون پائلٹ،ملاری
جموروایتی اوگوکاتھا کی فنکارہ،پلے وانی لوک گیتوں کی سرکردہ خاتون،منگلی ستیہ وتی لوک گلوکارہ،وی نیرجا دیوی کلاسیکی رقص کرنے والی فنکارہ،آئی سری لکشمی شاعرہ،پروفیسر سورہ دھننجئے تلگو ادیب،لکشمی ریڈی مصوری کے شعبہ میں نمایاں مقام حاصل کرنے والی خاتون اور دیگر خواتین شامل ہیں۔