حیدرآباد،25مئی(یواین آئی) تلنگانہ حکومت نے 18برس سے زائد عمر کے افراد کو کوویڈ کے ٹیکوں کے عمل کے آغاز کی پرائیویٹ اسپتالوں کو اجازت دی ہے۔
یہ پرائیویٹ اسپتال جو
پرائیویٹ کوویڈ ٹیکہ اندازی کے مرکز بنائے گئے ہیں،تمام اہل افراد کو ٹیکے دے سکتے ہیں۔
ریاستی حکومت نے کام کے مقامات پر ٹیکہ اندازی کی تمام پرائیویٹ اسپتالوں کو اجازت بھی دی ہے۔