حیدر آباد 7 دسمبر (یو این آئی) تلنگانہ کے نائب وزیر اعلی ملو بھٹی وکر امار کانے کہا ہے کہ ریاستی حکومت خواتین کی معاشی ترقی کو یقینی بنانے کے اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے اپنی کا بینی رفیق سیتکا کے ساتھ تلنگانہ چیمبر آف کامرس اینڈ
انڈسٹری کی جانب سے شہر حیدر آباد کے بدھا بھون میں منعقدہ نمائش کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ خواتین کو با اختیار بنانے کے حصہ کے طور پر سالانہ 20 ہزار کروڑ روپے کے سود سے پاک قرضہ جات فراہم کیے جارہے ہیں-