حیدرآباد، 30/ جنوری(یواین آئی)محکمہ مصارف، وزارت فائنانس نے تلنگانہ کیلئے 179کروڑروپئے کی اضافی رقم کے کیپٹل پروجیکٹس کی منظوری دی۔
یہ رقم ریاست کے لئے قبل ازیں منظورہ 179کروڑروپئے کے کیپٹل پروجیکٹس کی
رقم کے علاوہ ہوگی۔
اضافی پروجیکٹس کی منظوری شہریوں پر مرکوز چار شعبہ جات میں سے تین ون نیشن ون راشن کارڈ،ایز آف ڈوئنگ بزنس اور شہری ادارہ جات مقامی میں اصلاحات کرنے کے مقصد سے ترغیبات کے طورپر منظور کی گئی ہے۔