the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
 ہیلی کاپٹر نہ پہنچا تو بلڈوزر لے گئے
حیدرآباد،3 اگسٹ (ذرائع) ان دنوں ہریانہ کے سبحان خان کا تلنگانہ میں کافی چرچا ہو رہا ہے۔ آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں شدید سیلاب کے درمیان سبحان خان نے بلڈوزر کا استعمال کرتے ہوئے پل پر پھنسے نو افراد کو بچایا۔سبحان نے پل کے اوپر سے بہتے طوفانی تیز پانی  کے درمیان بلڈوزر چلایا اور اس پر پھنسے ہوئے پورے گروپ کے ساتھ واپس ہوئے۔ دراصل، تلنگانہ کے کھمم ضلع میں پانی کی سطح بڑھنے کے بعد نو لوگ مننیرو ندی پر بنے پرکاش نگر پل پر پھنس گئے۔ انہوں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کیا اور ریاستی حکومت سے انہیں بچانے کی درخواست کی۔ ریاستی حکومت نے



ایک ہیلی کاپٹر تعینات کیا، لیکن خراب موسم کی وجہ سے وہ موقع پر نہیں پہنچ سکا۔جب کافی دیر تک کوئی مدد نہ پہنچی تو سبحان خان نے اپنا بلڈوزر لے کر پھنسے ہوئے گروپ کو بچانے کا فیصلہ کیا۔
ویڈیو میں ایک آواز سبحان خان کی بیٹی کی بھی ہے، جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ ’میں کانپ رہی ہوں، میرے والد نے جو ٹھان تھا، وہ کرنے میں کامیاب رہے‘۔اس جرأت مندانہ ریسکیو آپریشن کے بعد سبحان خان کو کافی مقبولیت ملی۔ لوگ حقیقی زندگی کے ہیرو اور دوسروں کو بچانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈالنے کے انکی ہمت کی تعریف کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں، بی آر ایس لیڈر نے کہا کہ انہوں نے سبحان خان کو فون پر مبارکباد دی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.