حیدرآباد/11جولائی(ایجنسی) وزیرآبپاشی ہریش راؤ نے ریاست کے ہر انجینئر کو تلنگانہ کی ترقی کے لیے وقت ہوجانے کا مشورہ دیا ہے، نظام دورحکومت کے چیت انجینئر علی نواز جنگ بہادر کی یوم پیدائش کے موقع پر جل سودھا میں منعقد
انجینئرس ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ متحدہ آندھراپردیش میں انجینئر نواب علی نواز جنگ بہادر کو نظر انداز کردیا گیا تھا جبکہ نظام دور میں حیدرآباد اسٹیسٹ میں آبپاشی پراجکٹس کی تعمیر اور دیگر منفرد عمارتوں کی تعمیر میں انجینئر علی نواز کی خدمات ناقبل فراموش ہیں-