حیدرآباد/3ڈسمبر(ایجنسی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے تلنگانہ میں ووٹروں سے کہا کہ اگر وہ حیدرآباد کو بھاگیہ نگر میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو آنے والے انتخابات میں ریاست میں بی جے پی کو اقتدار میں لائیں- گوشہ محل علاقے میں بی جے پی امیدوار راجا سنگھ کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے
ہوئے آدیتہ ناتھ نے کہا کہ وہ خاص طور سے انکے لیے مہم چلانے کے لیے آئے ہیں، کیونکہ وہ حیدرآباد کا نام بھاگیہ نگر کرنے کے لیے کام کررہے ہیں-
ادھر اے آئی ایم آئی ایم کے صدر بیرسٹراسدالدین اویسی نے یوگی کے بیان کو مزاحیہ کہا او رکہا کہ بی جے پی حیدرآباد سے کبھی بھی جیت نہیں سکتی. اسے ہمیشہ شکست کا منہ دیکھنا ہوگا-