حیدرآباد20جنوری(یواین آئی)تلنگانہ میں کورونا وبا کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو تعطیلات میں توسیع پر ایک پرائیویٹ اسکول کے ٹیچر نے انوکھا احتجاج کیا۔
اس نے سڑک پر تلگو زبان میں تحریر لکھی اور وہیں بیٹھ کر ایک ویڈیو بناتے ہوئے اپنی مشکلات سے واقف
کروایا۔
اس شخص نے اپنے ویڈیو میں کہا کہ ایک پرائیویٹ اسکول کے بے روزگارٹیچر اور تلنگانہ تحریک میں حصہ لینے والے عثمانیہ یونیورسٹی کے ایک طالب علم کی حیثیت سے وہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو سے کہنا چاہتا ہے کہ حکومت نے پرائیویٹ اسکولس تو بند کردیئے ہیں تاہم شراب کی دکانات کھلی ہیں۔