حیدرآباد19فروری(یواین آئی)تلنگانہ کانگریس کے ناراض لیڈر جئے پرکاش ریڈی جو جگاریڈی کے نام سے مشہورہیں سے پارٹی نہ چھوڑنے کی خواہش کرتے ہوئے ایک لیڈر ان کے پیروں پر گرپڑا۔
اس واقعہ کی
تصاویردیکھتے ہی دیکھتے سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق تلنگانہ اسمبلی میں حلقہ سنگاریڈی کی نمائندگی کرنے والے جگاریڈی کچھ وقت سے پارٹی کی ریاستی قیادت سے ناراض ہیں۔