: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد،21 اگسٹ(ذرائع) ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر جتیندر نے چہارشنبہ کے روز "آر بی وی آر آر" تلنگانہ پولیس اکیڈیمی کا دورہ کرتے ہوئےاکیڈمی میں زیر تربیت 547 ٹرینی سب انسپکٹرز سے گفتگو کی۔ ڈی جی پی نے تربیت حاصل کرنے والے سب انسپکٹرز کہا کہ وہ متاثرین اور شکایت کنندگان کے ساتھ ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے
شہریوں کے ساتھ اچھا سلوک کریں۔ اکیڈمی کی ڈائریکٹر، ابھیلاشا بشت نے ڈی جی پی کو انڈکشن ٹریننگ کے تمام پہلوؤں اور ٹرینیز کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بتایا۔ڈی جی پی کے اس دورے میں جوائنٹ ڈائریکٹر مرلی دھر، ڈپٹی ڈائریکٹر وینکٹیشورلو، ڈپٹی ڈائریکٹر سی نرمدا، ڈپٹی ڈائریکٹر سنیتا موہن اور دیگر افسران میٹنگ کے دوران موجود تھے۔