: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدر آباد ۔ 16 اکتوبر (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے تلنگانہ کی چندر شیکھر حکومت پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 10 برسوں میں تلنگانہ کیترقی نہ صرف محدود ہو کر رہ گئی ہے، بلکہ پرائیویٹ لمینڈ بن گئی ہے۔ انہوں نے ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے پیش نظر حضور آباد حلقہ کے جبھی کنٹہ میں بی جے پی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا
کہ چندر شیکھر راو کے خاندان کی ہر معاملہ میں مداخلت و یکھی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے چندر شیکھر راو کو وزیر اعلی بنایا ہے نہ کہ ان کے خاندان کو ۔ کے سی آر کو حکومت چلانی چاہئے لیکن ان کا پورا خاندان حکومت چلا رہا ہے۔ چندر شیکھر راو کے دور میں رشوت خوری میں اضافہ ہوا ہے۔ ریاست کے عوام کو نظر انداز کیا گیا اور اقتدار کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔