حیدر آباد 20 جنوری (یو این آئی) سوئٹزرلینڈ کے داوس میں ہونے والے عالمی معاشی فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے روانہ تلنگانہ کے وزیر اعلی ریونت ریڈی کی زیر قیادت ریاستی وفد پیر کی صبح زیورچ پہنچ
گیا۔
اس وفد کا ایر پورٹ پر وہاں مقیم تلنگانہ کے باشندوں نے شاندار استقبال کیا۔
وزیر اعلی کے ساتھ تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی سرید ھر بابو اور محکمہ صنعتوں کے سر کردہ عہدیدار موجود تھے۔