حیدرآباد 18 جنوری (یو این آئی) تلنگانہ نے سیمی کنڈکٹرس انڈسٹری میں اہم سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی سمت ایک اور قدم آگے بڑھایا ہے۔
سنگا پور کے دورہ کے دوران،
وزیر اعلی ریونت ریڈی کی قیادت میں وفد ، جس میں آئی ٹی انڈسٹریز کے وزیر سرید ھر بابو بھی شامل تھے، نے سنگاپور میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری ایسوسی ایشن کے ساتھ ایک خصوصی راؤنڈ ٹیبل گفتگو کی۔