حیدرآباد، 3 فروری (یو این آئی) سپریم کورٹ نے تلنگانہ کے بعض ارکان اسمبلی کے انحراف کے معاملہ کی سماعت کی۔
عدالت عظمی نے منحرف ارکان اسمبلی کو نا اہل قرار دینے کے فیصلہ کے سلسلہ میں مناسب وقت کی وضاحت
کرنے کی ہدایت دی۔
جسٹس بی آر گوائی اور اے جی مسیح کی بنچ نے اس معاملہ کی سماعت 10 فروری کو مقرر کی اور تلنگانہ اسمبلی کے سکریٹری کی نمائندگی کرنے والے سینئر ایڈوکیٹ مکل روہنگی کو اس سلسلہ میں مشورہ کرنے کی ہدایت دیا۔