حیدرآباد،1 جنوری(ذرائع) کورونا وبائی امراض کی وجہ سے خلیجی ممالک سے واپس آنے والے مزدوروں کی تعداد ہزاروں میں ہو گئی ہے- ان مزدوروں کے لیے کورونا وبا دگنی مشکلیں لیکر آئی ہے- ایک تو انہوں نے اپنی روزی کھو دی ہے اس پر انہیں ملنے والے لاکھوں روپے کی تنخواہ
اور اسکے ساتھ ساتھ ملنے والے فائدے بھی ان سے چھین لیے گئے ہیں-
اس سلسلے میں کئی تنظیموں کے نمائندے وزیر کے ٹی راما راؤ سے گذشتہ 30 ڈسمبر کو ملنے پہنچے اور میمورنڈم بھی دیا- ا میمورنڈم میں لکھا گیا تھا کہ 500 کروڑ روپے کی لاگت سے گلف ورکرس کا ایک ویلفیئر بورڈ بنایا جائے-