حیدرآباد27دسمبر(یواین آئی)تلنگانہ کسان کانگریس کی جانب سے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی جانب سے ذمہ داری قبول کئے گئے گاوں ایراولی میں کسانوں کی حمایت میں رعیتورچہ بنڈہ پروگرام کے اہتمام کی کوشش کی
گئی۔
کانگریس کے سینئر لیڈر جیون ریڈی کو جگتیال ضلع میں ان کے مکان پر نظربند کردیاگیا۔
اس پروگرام کوروکنے کیلئے متحدہ میدک ضلع بھر میں پولیس کی جانب سے کانگریس کے لیڈروں کی نظربندی اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔