حیدرآباد/26نومبر(ایجنسی) تلنگانہ انتخابی مہم نے زور پکڑا ہے، سبھی پارٹی رہنما، کارکن اپنے اپنے ڈھنگ سے انتخابی مہم کررہے ہیں، کچھ کارکن انکے رہنما جیتے تو مندر آنے کے لیے دعا کررہے ہیں تو کچھ کارکن عبادت میں مصروف ہے.
اسی
اثنا میں تنگاترتی کانگریس پارٹی کے امیدوار اندیکی دیاکر کی جیت کے لیے ایک کارکن انوکھے انداز سے انتخابی مہم کررہا ہے، جو سبھی کے لیے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، تنگاترتی کے لکشمی دیوی کلاوا گاؤں رہائشی بنڈی مدو آدھا سر آدھی مونچھ منڈوا کر مہم چلا رہے ہیں.