حیدرآباد18نومبر(یواین آئی) کسانوں کے مسائل، اجناس کی خریداری کے مطالبہ پر تلنگانہ کانگریس کی جانب سے شہرحیدرآباد کے باغ عامہ سے دفتر کمشنر زراعت تک ریلی نکالی گئی۔
یہ ریلی تلنگانہ پردیش کانگریس کے صدر ریونت
ریڈی کے ساتھ ساتھ سی ایل پی لیڈرملوبھٹی وکرامارکا کی قیادت میں نکالی گئی جس میں کانگریس کے سینکڑوں کارکنوں کے ساتھ ساتھ کسانوں نے بھی حصہ لیا۔
کسانوں سے اجناس کی خریداری کے مطالبہ پر بعد ازاں زراعت کے کمشنر کو میمورنڈم پیش کیاگیا۔