حیدرآباد13ستمبر(یواین آئی) تلنگانہ کانگریس کی رکن اسمبلی سیتکانے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو اور ان کے فرزند وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے شہر حیدرآباد کے سعید آباد
کی سنگارینی کالونی میں 6سالہ معصوم لڑکی کی عصمت دری کے واقعہ پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
انہوں نے آج متاثرہ لڑکی کے خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے پُرسہ دیا۔
اس لڑکی کی عصمت دری کے بعد اس کا قتل کردیاگیا تھا۔