حیدرآباد، 21 جولائی (ذرائع) صدر اے آئی سی سی سونیا گاندھی سے نیشنل ہیرالڈکیس میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے پوچھا تھا کرنے کے خلاف جمعرات کے روز پردیش کانگریس نے شہر حیدرآباد میں زبردست ریالی نکالی نیکلس روڈ چوراہا پر واقع اندرا گاندھی کے مجسمہ سے ای ڈی کے علاقائی دفتر بشیر باغ تک نکالی گئی احتجاجی ریالی کی قیادت صدر پردیش کانگریس اے ریونت ریڈی ایم پی نے
کی۔
پارٹی قائدین اور ورکرس نے ای ڈی دفتر کے سامنے بیٹھ گئے اور پارٹی رہنما سونیا گاندھی کو ای ڈی دفتر طلب کرنے ا ور ان سے پوچھ گچھ کرنے پر مذمت کی اور ای ڈی کے اس اقدام کے خلاف دھرنا دیا۔نریندر مودی کی حکومت، سونیا گاندھی کے خلاف فرضی کیس میں پھانس رہی ہے۔ پارٹی قائدین اور کارکنوں نے کہا کہ دہلی کے ای ڈی دفتر سے جب تک سونیا باہر نہیں آئیں تب تک یہاں کانگریس کارکنوں کا احتجاج جاری رہے گا۔