حیدر آباد 10 جون (یو این آئی) وزیر اعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش سے مرکزی کابینہ میں شامل ارکان پارلیمنٹ بنڈی سنجے ، کشن ریڈی، رام موہن نائیڈو، پی چندر شیکھر اور بی سرینواس ورما کو مبارکباد
پیش کی۔
سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر سر گرم ریونت ریڈی نے آندھراپردیش تنظیم جدید ایکٹ کی شق کے مطابق کئے گئے وعدوں کا احترام کرنے، مرکز سے دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کو واجب الادا فنڈس کی اجرائی کے لئے مساعی کی خواہش کی۔