حیدرآباد،31مئی(یواین آئی) چیف سکریٹری سومیش کمار نے کوویڈ کے وقت کے دوران میٹرو اسٹیشنوں میں سلامتی کے پروٹوکول کی برقراری کے ذریعہ بہتر خدمات فراہم کرنے پر میٹرو ریل کے حکام کو مبارکباد پیش کی۔
چیف سکریٹری نے آج خیریت آباد اسٹیشن سے
امیرپیٹ تک میٹروریل میں سفر کیا تاکہ میٹرو اسٹیشنوں میں سلامتی و تحفظ کے انتظامات کا جائزہ لیاجاسکے۔
ان کے ساتھ حیدرآباد میٹروریل لمیٹیڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی، ایل اینڈ ٹی حیدرآباد میٹروریل لمیٹیڈ کے وی بی ریڈی اور دوسرے عہدیدار موجود تھے۔