حیدرآباد12/جنوری (یواین آئی) وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھرراو کی ہدایت پر چیف سکریٹری سومیش کمار نے ریاست میں کوویڈ19کے ٹیکہ اندازی پروگرام کے آغاز کے سلسلہ میں تیاریوں کا تمام ضلع
کلکٹرس کے ساتھ جائزہ لیا۔
چیف سکریٹری نے کلکٹرس کو اس پروگرام کی اہمیت سے واقف کروایا۔
اس کے پہلے مرحلہ میں سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں کے تمام ہیلت ورکرس کا احاطہ کیاجائے گا۔