حیدرآباد، 19/ اگست (یواین آئی)تلنگانہ بی جے پی لیڈر و سابق ریاستی وزیر ایٹالہ راجندر نے کہا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کا وقار اور عزت دن بدن خراب ہورہے ہیں۔
ان(راجندر) کا استعفیٰ عوام
کے لیے فائدہ کررہا ہے کیونکہ حضور آباد انتخابات کے خوف سے کئی اسکیمیں نافذ کی جا رہی ہیں۔
راجندر نے مطالبہ کیا کہ ایس سی، ایس ٹی اور بی سی کو ان کی آبادی کی بنیاد پر کابینہ میں نمائندگی دی جائے۔