حیدر آباد 2 جولائی (یو این آئی) تلنگانہ کی کابینہ میں توسیع کی اطلاعات کے درمیان وزیر اعلی ریونت ریڈی کی بدھ کو ایک مرتبہ پھر دہلی دورہ کی اطلاع ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ قومی دارالحکومت میں
پارٹی کے اعلی لیڈروں سے ملاقات کرتے ہوئے ریاستی کابینہ میں توسیع کے مسئلہ پر بات چیت اور منظوری حاصل کریں گے۔
حال ہی میں وزیر اعلی نے دہلی کے دورہ کے دوران مختلف امور پر اعلی لیڈروں سے ملاقات کی تھی-