حیدر آباد 12 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعلی تلنگانہ و بی آرایس سربراہ کے چندر شیکھر راو جمعہ 15 ستمبر کی دو پہر پر گئی بھون میں بی آرایس پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ بی آرایس
پارلیمانی پارٹی کے ارکان، 18تا22 ستمبر ہونے والے پارلیمنٹ کے خصوصی سیشن کیلئے پارٹی کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کریں گے۔
پارٹی کے صدر نے تمام ارکان پارلیمنٹ کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس اجلاس میں شرکت کریں۔