حیدرآباد، 26/ جنوری(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے یوم جمہوریہ کے موقع پر اپنے کیمپ آفس پرگتی بھون پر قومی پرچم لہرایا۔
انہوں نے اس موقع پر ملک کی آزادی کیلئے جان قربان کرنے والوں کی تصاویر پر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک کے لئے ان کی خدمات کو یادکیا۔
اس موقع پر حکومت کے مشیر راجیو شرماکے علاوہ دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔
background-color: rgb(255, 255, 255);">