حیدرآباد، 27 اپریل (یواین آئی)وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھرراو نے متبادل قومی ایجنڈہ پر عمل کے لئے قومی جماعت کے قیام کا اشارہ دیااور کہاکہ ریاست کی حکمران جماعت قومی سیاست میں موثررول اداکرے گی تاکہ ملک کی سیاست میں معیاری تبدیلی لائی
جاسکے۔
انہوں نے زوردیتے ہوئے کہاکہ اگر شروعات تلنگانہ اور حیدرآباد سے ہوگی تو یہ بہتر ہوگا۔
انہوں نے زعفرانی جماعتوں اور تنظیموں پر شدید برہمی ظاہر کرتے ہوئے سوال کیا کہ مذہبی جلوسوں میں چاقووں اور بندوقیں ساتھ رکھ کر کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔